مزید پڑھیں

ایلون مسک کا یوٹیوب کو ٹکر دینے والی ایپ متعارف کروانے کا اعلان

ویسے تو ٹویٹر جو کہ اب ایکس پاکستان میں ایک طویل عرصے سے حکومت کی جانب سے بند ہے، لیکن ایکس کی پاکستان میں مقبولیت دن با دن بڑھ رہی ہے کیونکہ ایکس ایڈز ریونیو شیئرنگ پلان پوری دنیا میں اس وقت توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، اور لوگ سوشل میڈیا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ ڈالرز بھی کما رہے ہیں۔ اس سے پہلے پوری دنیا میں لوگ یوٹیوب سے ماہانہ لاکھوں اور کروڑوں روپے کما رہے ہیں۔

اس مقبولیت کو دیکھتے ہوۓ ایکس کے مالک ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اعلان کیا ہے کہ اب صارفین طویل ویڈیوز کو جلد اپنے اسمارٹ ٹیلی ویژن پر بھی دیکھ سکیں گے۔ گزشتہ دنوں مسک نے ٹی وی ایپ کی تشکیل کے متعلق اپنے انجینئرنگ ٹیم کا حوالہ دیتے ہوئے پوسٹ میں ٹی وی بِیٹا ایپ لانچ کرنے کے بارے میں بتایا تھا۔

اس سے پہلے ایلون مسک کی انجینئرنگ ٹیم نے ایک پوسٹ میں بتایا تھا کہ ایکس ٹی وی ایپ بِیٹا بیشتر ایپ اسٹورز پر مفت دستیاب ہے جبکہ دیگر پلیٹ فارمز پر متعارف کروانے پر کام تیزی سے ہو رہا ہے، جو کہ جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

ایلون مسک کا یوٹیوب کو ٹکر دینے والی ایپ متعارف کروانے کا اعلان

ایکس انجینئرنگ ٹیم کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایپ آئندہ آنے والی ویڈیو ٹیب کے ساتھ جوڑی گئی ہے جو کہ ایکس کو ایک ویڈیو فرسٹ پلیٹ فارم میں بدلنے اور تخلیق کاروں، مشتہرین اور کمپنی کے شراکت داروں کے لیے نئے مواقع کھولنے میں بڑا قدم ہے۔

ایکس کی طرف سے کیا جانے والا یہ کام ایکس کو ’ایوری تھنگ ایپ‘ میں تبدیل کرنے والے خواب کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس سے کچھ روز قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے ویڈیو کالنگ فیچر متعارف کرانے کا اعلان بھی کیا ہے۔