مزید پڑھیں

تحریک انصاف کا صوابی میں جلسہ، تمام انتظامات مکمل

بول نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج صوابی میں جلسہ کرے گی۔ صوابی شاہ منصور ٹاؤن میں تحریک انصاف پاور شو کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ صوبہ خیبرپختونخوا اور صوبہ پنجاب سے بڑی تعداد میں کارکن صوابی پہنچانا شروع ہوگئے ، پی ٹی آئی کا جلسہ سہ پہر4 بجے شروع ہوگا جس کیلئے سٹیج تیار کرلیا گیا۔

حکومت اور دیگر ادارے صوابی جلسے سے اس قدر خوفزدہ ہیں ہیں گزشتہ رات بس اڈوں سے پنجاب پولیس لوگوں کو زبردستی اتار کر گرفتار کر رہے تھے۔ لیکن عمران خان کی کال پر پورے ملک سے کارکن جلسہ گاہ کی طرف رواں دواں ہیں، ذرائع کے مطابق جلسہ گاہ میں چار سے چھ لکھ لوگ شرکت کریں گے۔

جلسہ گاہ میں لائٹس بھی نصب کر دی، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور،محمود خان اچکزئی، بیرسٹر گوہر، عمرایوب، اسد قیصر بھی جلسے سے خطاب کرینگے۔ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے صوابی پہنچ گئے ہیں۔

سابق سپیکر اسد قیصر سے صوابی میں انکی رہائش گاہ پر اہم ملاقات ، شبلی فراز بھی ملاقات میں موجود تھے۔سابق سپیکر اسد قیصر نے پارٹی چیئرمین اور سیکرٹری جنرل کو جلسے کی تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے یہ پہلا جلسہ حکومت کے تابوت میں پہلا کیل ثابت ہو گا۔